کاروباری حریف سے کیسے نمٹا جائے؟

کاروباری مقابلہ کیا ہے؟ اور کاروباری حریف کون ہوتا ہے؟ نیز کاروباری حریف سے نمٹنے کا طریقہ کیا ہوگا؟ آئیے! سمجھتے ہیں۔

کاروباری اداروں میں ایسا مقابلہ، جس میں دو یا اس سے زیادہ ادارے بیک وقت ایک ہی ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ عمدہ معیار، بہترین خدمات اور رعایتی قیمتوں کی پیشکش کرکے اپنی فروخت بڑھانا یا نفع میں اضافہ کرنا۔ جس مقام پر مارکیٹ آزادانہ طور پر کام کرے، وہاں مقابلہ (competition) کے ذریعے ہی رسد اور طلب (supply and demand)میں توازن پیدا کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

ملازم کا انٹرویو کیسے کریں؟ عمدہ کارکن کے انتخاب کے لیے 8گر

کبھی صرف ایک ملازم بھی آپ کی کمپنی یا ادارے کو ترقی کے آسمانوں تک پہنچا سکتا ہے۔ اسی طرح ایک ہی ملازم آپ کی فرم لے ڈوبنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ ہیومن ریسورسز (ادارے کے افرادی وسائل) کے منتظمین اس کی اہمیت کا بخوبی اندازہ کر سکتے ہیں۔ ملازم کی تقرری میں اس کا انٹرویو سب سے بنیادی قدم ہے۔ یہ بنیادی قدم نہایت درست طور پر آپ کیسے اٹھا سکیں گے؟ اس حوالے سے ماہرین نے انٹرویو کی کئی ایک مہارتیں ذکر کی ہیں۔ ذیل میں ملاحظہ ہوں۔

مزید پڑھیے۔۔۔

رزق میں برکت کے 10اعمال

برکت وہ چیز ہے جس کی ضرورت ہوا اور پانی کی طرح ہر آدمی کو ہے۔ اس لیے کہ دنیا میں موجود ہر چیز اسباب راحت تو مہیا کر سکتی ہے، مگر راحت نہیں۔ دنیوی ترقی سے خوشی کے اسباب تو جمع کیے جا سکتے ہیں، مگر وہ اسباب، خوشی عطا کرنے سے قاصر ہیں۔ ان اسباب کی کثرت تو ہمارے اختیار میں ہے، مگر ایسی برکت جس سے ہر حاجت پوری ہوجائے، یا کم اسباب میں زیادہ کام ہو جائے ، یہ صرف اللہ تعالی کے عطا کرنے سے ہی حاصل ہو گی۔

مزید پڑھیے۔۔۔

آپ فرنچائز کیسے لیں؟

جب آپ اپنا کاروبار شروع کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہوں تو آپ کے سامنے ایک سے زیادہ راستے موجودہیں: آپ کاروبار کو بالکل نئے سرے سے شروع کرسکتے ہیں یا پہلے سے موجود کوئی کاروبار خرید سکتے ہیں یا فرنچائز کی طرح کے کسی کاروباری موقع کو مد نظر رکھ سکتے ہیں۔
اس وقت ہم آپ کو ’’فرنچائز‘‘ سے متعلق کچھ معلومات فراہم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔

کاروبار کی ہدف بندی کیسے کریں؟

٭۔۔۔۔۔۔ اہداف تحریر نہ کرنے کی سب سے اہم وجہ ڈر اور خوف ہے۔ لوگ اپنے اہداف کاغذ پر لکھنا نہیں چاہتے وہ ان اہداف کو پورا کرنے کی ذمہ داری نہیں لینا چاہتے
یہ سچ ہے کہ کاروبار کے جرثومے موروثی طور پر منتقل ہوتے ہیں۔ انسان اسے خاندانی پیشے کے طور پر اختیار کرتا اور ترقی کی منازل

مزید پڑھیے۔۔۔