ذکر اِک اچھی غلطی کا
- تفصیلات
- عمر فاروق راشد
- مشاہدات: 4088

’’یہ کیسی بے ہودگی ہے؟ لاکھوں کا نقصان کر دیا اور ذرا پروا نہیں!؟ آپ فوراً سے پہلے میرے دفتر حاضر ہو جائیں!!‘‘ ادارے کا منیجر ٹیلی فون پر گرج برس رہا تھا۔ ’’جی سر! میں حاضر ہوتا ہوں۔‘‘ پرنٹنگ پریس کے مالک نے کہا اور چند منٹ بعد وہ وہاں موجود تھا۔ ’’آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارا ادارہ ملک کے چند نامور اداروں میں سے ہے۔ مسٹر پرنٹر! آپ نے ہمارا پانچ ہزار کا ایڈیشن برباد کر کے رکھ دیا ہے۔‘‘ منیجر نے بلاتوقف کہنا شروع کر دیا۔’’ یہ دیکھیے، اس کی کٹنگ کتنی غلط ہوئی ہے۔