حسد ہلاکت خیز ہے
- تفصیلات
- عمرفاروق راشد
- مشاہدات: 4043

محمود واصف ایک معروف بزنس مین ہے۔ ایک فیکٹری پاکستان میں، دو کمپنیاں اٹلی میں ہیں۔ اس کا اکثر وقت پاکستان سے باہر گزرتا ہے۔ دوستوں نے اسے ’’غیررہائشی پاکستانی‘‘ کا نام دے رکھا ہے۔ وہ غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہے۔ جوانی میں ہی اس کی تیز رفتار ترقی بہت سوں کے لیے حسد کا باعث بن گئی ہے۔ ان میں معمر بزنس مین جاوید سعیدی پیش پیش ہے۔ جاوید نے محمود کے والدواصف صاحب کے ساتھ پارٹنر شپ کے طور پر کام شروع کیاتھا۔ وہ ایک حادثے میں جاں بحق ہوئے تو محمود نے ان کی جگہ لی۔ شروع میں اس نے جاوید صاحب کی سرپرستی میں کام کیا، پھر جلد ہی اپنے پاؤں پہ کھڑا ہو کر کاروبار کے ہمراہ اڑان بھری۔