اچھے اخلاق کا کرشمہ
- تفصیلات
- انعام اللہ بھکروی
- مشاہدات: 4228

ولیم کولگیٹ (William Colgate)ایک برطانوی مینوفیکچرر تھا، جس نے 1806ء میں اپنے ہی نام پر ایک کمپنی کی داغ بیل ڈالی تھی۔ آج یہ کمپنی ’’کولگیٹ پام اولائیو‘‘ کے نام سے جانی جاتی ہے۔اس کے بے شمار ذیلی ادارے 200 ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں۔
ولیم نے 25 جنوری 1783ء میں اس دنیا میں قدم رکھا۔ اس کا باپ رابرٹ کولگیٹ تھا، جو اٹھارویں صدی کا برطانوی سیاست دان تھا۔