بازار نہیں ،مساجد آباد کیجیے
- تفصیلات
- عمرفاروق راشد
- مشاہدات: 4807

’’ٹھاہ! ٹھاہ! ٹھاہ!‘‘چاروں طرف سے فائرنگ کی ایک گونج سنائی دیتی ہے۔ نوجوان سڑکوں پہ نکل آتے ہیں۔ ہلہ گلا، سرپھٹول اور دھما چوکڑی عروج کو پہنچنے لگتی ہے۔ گھروں میں ٹی وی زور سے بجنے لگتے ہیں۔ کچھ ’’نیکوکار‘‘ سیدھا حمام کا رخ کرتے ہیں۔جہاں انہیں مہینے بھر کی ’’بڑھی ہوئی شیو‘‘ سے جان چھڑانی ہے۔ قارئین!یہ اس عشرے کے اختتام کا ایک منظر ہے جس میں ہم داخل ہو چکے ہیں۔