ٹائم مینجمنٹ راز کامیاب زندگی کا!
- تفصیلات
- بشیر احمد مروت فقہ المعاملات المالیہ، جامعۃ الرشید، کراچی
- مشاہدات: 6135

’’ہم ایک دن عدن کی طرف سفر کر رہے تھے۔ یہ 10 مئی کا دن تھا۔ صبح سو کر اٹھا تو ایک ہم سفر نے یہ کہہ کر سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا کہ جہاز کا انجن ٹوٹ گیا ہے۔ میں نے دیکھا تو واقعی کپتان اور ملازمین گھبرائے پھر رہے تھے، انجن بالکل بے کار ہو گیا تھا اور جہاز نہایت آہستہ آہستہ ہوا کے سہارے چل رہا تھا۔ میں سخت گھبرایا اور نہایت ناگوار خیالات دل میں آنے لگے۔ اس اضطراب میں، میں اور کیا کر سکتا تھا؟ علامہ شبلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’تب میں دوڑتا ہوا پروفیسر آرنلڈ کے پاس پہنچا۔