کاروباری ترقی کے راز
- تفصیلات
- علی وقاص الحق دفتری آئی ٹی اسپیشلسٹ و کنسلٹنٹ، کراچی
- مشاہدات: 5457

’’الحمد للہ! آج ہماری دکان کو 12 سال پورے ہو گئے ہیں۔ ایک دہائی سے زیادہ کا یہ سفر کیسی تیزی سے گزر گیا، پتا ہی نہیں چلا۔ اللہ کے فضل سے ہماری دکان کا شمار مارکیٹ کی ہی نہیں، بلکہ شہر کی بھی بڑی اور قابل اعتماد دکانوں میں ہوتا ہے۔ ہم مارکیٹ میں سب سے پہلے دکان کھولتے ہیں، پھر بھی گاہک ہمارے انتظار میں باہر کھڑے ہوتے ہیں اور شام میں سب سے پہلے بند کر دیتے ہیں، اس وقت بھی گاہک دکان کے اندر موجود ہوتے ہیں۔ ہم ان سے معذرت کر کے کہتے ہیں کہ دکان کا وقت ختم ہو گیا ہے، آپ براہ مہربانی ساتھ والی دکان سے بقایا سودا لے لیں، ان کے پاس بھی وہی چیز ہے۔اس پر گاہک کہتے ہیں کہ ہم کل آپ سے ہی آ کر بقایا سامان لے لیں گے۔ آپ یہ بتائیں کہ دکان کب کھولتے ہیں؟ اور ہاں! ہم ظہر، عصر اور مغرب ان نمازوں کے اوقات میں بھی دکان بند رکھتے ہیں، چاہے گاہک آئے ہوں۔‘‘