لیڈرشپ: کامیاب منیجرکا بنیادی وصف
- تفصیلات
- مولانا شیخ نعمان
- مشاہدات: 5030

اداروں کے چلانے کے لیے، ذمہ داروں (Resposiblie)اور منیجرز میں درکار صلاحیتوں میں سے ایک اہم اور ناگزیر صفت ’’لیڈر شپ‘‘ ہے۔ ادارے بنانے، ان کے اہداف طے کرنے (Goal Setting)، اس کے لیے منصوبہ بندی کر لینے کے بعد ایک مشکل مرحلہ ان منصوبوں کو نافذ کرنا ہے۔ یہ مرحلہ بغیر لیڈر شپ کوالٹی (Quality) کے حاصل نہیں ہو سکتا۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ اہداف کا تعین ایک نظری (Theoritical) بات ہے۔ اعلی سطح کی مینجمنٹ نے مشاورت سے اہداف کا تعین کر لیا، اسی طرح منصوبہ بندی بھی کر لی، ابھی تک ماتحتوں سے کام کروانے کی باری نہیں آئی۔