اِسلام اور رسک مینجمنٹ
- تفصیلات
- مفتی سید صابر حسین ڈپٹی شریعہ ایڈوائزر :برج بینک لمیٹڈ ممبر شریعہ ایڈوائزری بورڈ : SECP
- مشاہدات: 4414

یہ ایک واضح حقیقت ہے اور فطرتِ انسانی کا تقاضا بھی۔ انسان ماضی کے پیش آمدہ خطرات و مسائل کی روشنی میں خود کو حال کے وقوع پذیر اور مستقبل کے ممکنہ خطرات و مسائل سے بچانے کے لئے مختلف قسم کی تدابیر اختیار کرے اور ان خطرات کو یا تو مکمل طور پر ختم کرلے یاپھر ممکنہ حد تک اُن میں کمی کرنے کی بھرپورکوشش کرے۔ تاریخِ انسانی پر ایک نگاہ ڈالنے سے یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہوتی ہے