گردشی قرضے اور بجلی بحران
- تفصیلات
- شریعہ اینڈ بزنس
- مشاہدات: 1999

ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے نندی پور پاور پراجیکٹ کے سامان کو تین سال تک کراچی پورٹ پر پڑا رہنے اور غیر ضروری تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ اس غیر ضروری لاپروائی اور غیر ذمہ داری کی بنا پرمذکورہ منصوبے کی مالیت 36 ارب روپے سے بڑھ کر 58ارب روپے ہوگئی، جس سے وطن عزیز کو معاشی طور پر شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔