سوال ہم جو چیزیں روز مرہ استعمال کرتے ہیں، جیسا کہ ٹوتھ پیسٹ (دانت منجن)اورصابن وغیرہ، ان میں بہت سارے کیمیکل ہوتے ہیں، ان کیمیکلوں میں صنعتی ’’الکوحل‘‘ بھی ہوتا ہے جو پیٹرولیم سے یا کھجور یا انگور سے بنایا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایسی چیزیں استعمال کر سکتے ہیں کیا؟
جواب
جب تک مذکورہ اشیا میں انگور اور کھجور سے بنے ہوئے حرام الکوحل کی آمیزش شرعی تحقیق سے ثابت نہ ہو، اس وقت تک ان کے استعمال پر حرام ہونے کا حکم نہیں لگایا جا سکتا۔
فتویٰ (م) :1432/11-1752=1752 پولٹری فیڈ میں سور کی چربی کا شبہ
سوال
آج کل چکن کی جس دانے سے پرورش ہوتی ہے، اس کے فورینسک Foransic (جس میں بہت زیادہ تحقیق کی جاتی ہے) ماہر (جو مسلمان ہے) نے کہا ہے کہ وہ دانہ خنزیر کی چربی سے تیار ہوتا ہے، جبھی یہ تقریبا 40 دنوں میں اتنا صحت مند ہو جاتا ہے۔ جواب چکن میں چونکہ دانے کی وجہ سے گوشت میں تغیر نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کا اثر باقی رہتا ہے، بلکہ وہ اندر جا کر ختم ہو جاتا ہے، اس لیے اس کا کھانا حلال ہے۔
فتویٰ(د) 1432/3-177=345: ملٹی نیشنل کمپنیوں کے پیک چکن
سوال
ملٹی نیشنل کمپنیوں کے فرائیڈ چکن، پیک چکن سوپ یا پیک گوشت جائز ہے یا نہیں؟
جواب
اگر اسلامی طریقے سے ذبح ہوا ہو اور اہل فتویٰ حضرات کی نگرانی میں ذبح ہوتا ہو اور ان حضرات کو گوشت کی حلّت پر پورا اطمینان ہو تو جائز ہے۔
فتوی (ھ)1432/2-123=166: قصائی کا کاروبار جائز یا ناجائز؟
سوال
1 کیا ایسے جانور کو خرید کر اس کا گوشت بیچنا جائز ہے، جس کو پہلے سے ذبح کر دیا گیا ہو اور قصائی نے اسے ذبح ہوتے نہ دیکھا ہو صرف مالک وغیرہ کے زبان پر بھروسہ کر کے خریدا اور بیچا ہو؟
2 کیا قصائی کا کاروبار حلال ہے اور جائز ہے؟ اگر ہے تو براہ کرم اس کاروبار کے جائز طریقے تفصیل سے بتائیں، تاکہ رزق حلال ہو۔
جواب
1 اگر بالیقین معلوم ہے کہ جانور ذبح کرنے والا مسلمان ہے اور مالک کی بات پر بھی پوری طرح اطمینان ہے تو اس کے گوشت کو خریدنا اور بیچنا جائز ہے۔
2 قصائی کا کاروبار جائز ہے، بشرطیکہ حلال جانور ہو اور شرعی طریقے پر ذبح کر کے خرید و فروخت ہو۔ فتویٰ(م)1432/3-330=330
جانور کے پائے کا حکم
سوال
میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا جانوروں کا پایہ اس کے اوپر کی تہ کو جلانے کے بعد کھایا جا سکتا ہے؟ میں نے کسی سے سنا ہے کہ اگر ہم پائے کے اوپر کا حصہ نہ ہٹائیں بلکہ صرف بالوں کو جلا دیں جب کہ اس میں بالوں کی جڑیں رہ جاتی ہیں، اس لیے اس کا کھانا مکروہ ہے یا حرام ہے؟ براہ کرم اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔
جواب
بالوں کی جڑیں رہ جانے کی وجہ سے کھانا مکروہ یا حرام نہیں ہوا، فقہائے کرام رحمہم اللہ نے چمڑے کو گوشت کے مثل جائز قرار دیا ہے، جب کہ چمڑے میں بالوں کی جڑیں بھی رہتی ہیں۔ فتویٰ (ل)1432/2-158=228: