رینٹ (Rennet) کا شرعی حکم
- تفصیلات
- ابوعکاشہ مولانا محمد عابدشاہ
- مشاہدات: 3961

حلال آگاہی قدم بہ قدم
رینٹ کی حلت پر امام صاحب رحمہ اللہ کی قیاسی دلیل:
رینٹ کی حلت پر امام صاحب رحمہ اللہ کی قیاسی دلیل یہ ہے کہ دودھ ان حیوانی اجزا میں سے ہے جن میں حیات سرایت نہیں کرتی، لہذا جانور کی موت کی صور ت میں موت کا حکم بھی اس کے ساتھ متعلق نہ ہو گا، اس لیے یہ جزء میتہ نہ کہلائے گا۔ چنانچہ اس کی دلیل یہ بات ہے کہ زندہ حیوان کا دودھ بھی حلال ہے، حالانکہ اگر اس کا حکم دیگر اجزائے حیوانی کی طرح ہوتا تو جانور کو ذبح شرعی کے ساتھ ذبح کیے بغیر یہ حلال نہ ہوتا۔