حرام غذاؤں کے روحانی نقصانات
- تفصیلات
- حلال آگہی قدم بہ قدم شریعہ ڈیپارٹمنٹ، حلال فاؤنڈیشن
- مشاہدات: 6024

غذا سے انسان کا تعلق فطری ہے۔ اس لیے یہ تعلق اور رشتہ بہت پرانا بھی ہے اور انتہائی اہم بھی۔ اس تعلق او رشتے کی نوعیت کتنی گہری ہے؟ اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ جس طرح خاکی پتلے کی صورت میں انسان کے مادی وجود کی بقا کو فطری طور پر غذا کے استعمال پر موقوف رکھا گیا ہے، اسی طرح غذا سے انسان کے روحانی وجود کا بھی بہت مضبوط تعلق ہے۔ چنانچہ جس طرح مادی طور پر اگر انسان اچھی غذا استعمال کرے تو اس کی صحت اچھی رہتی ہے اور اگر خراب اور فاسد غذا استعمال کرے تو اس کی صحت خراب ہو جاتی ہے،