حلال سر ٹیفیکیشن: چند اشکالات و خدشات کا طالب علمانہ جائزہ
- تفصیلات
- دوسرا اور آخری حصہ ملاحظہ فرمائیے۔ حلال تحقیق قدم بقدم / مولا نا عارف علی شاہ
- مشاہدات: 2542

سوال نمبر3:
حلال سر ٹیفیکیشن کے بارے میں ایک اندیشے کا اظہار یوں بھی کیا جاتا ہے کہ اکابر کے فتاوی میں گوشت کے علاوہ دوسری چیزوں میں کافی گنجائش دی گئی ہے کیونکہ شریعت کا بھی یہی مزاج ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے : ’’ یرید اﷲبکم الیسر ولا یرید بکم العسر۔‘‘ اسی طرح حدیث میں بھی آتاہے: ’’یسروا ولاتعسروا ‘‘ جبکہ اس کے برعکس حلال سر ٹیفیکیشن کا مجوزہ تشکیل شدہ نظام باعث حرج ومشقت ہے ۔ والحرج مدفوع؟