چمڑے کی مصنوعات تعارف اور شرعی حکم
- تفصیلات
- مولانا شیخ نعمان
- مشاہدات: 7747

جب ہم حلال یا حرام کی بات کرتے ہیں تو اس کا تعلق صرف گوشت یا غذائی اشیاء سے نہیں ہوتا بلکہ حلال و حرام اور جائز و ناجائز کا دائرہ کار کئی شعبوں تک پھیلا ہوا ہے۔ آج کل حلال کی ایک پوری انڈسٹری وجود میں آئی ہے جس میں غذائی اشیائ، فارماسیوٹیکلز، صحت افزا مصنوعات، ٹوائلٹریز، کاسمیٹکس اور ملبوسات وغیرہ شامل ہیں۔ اسی طرح کچھ خدمات مثلاً غذائی اشیاء کی لاجسٹک، پیکیجنگ اسی طرح غیر سودی بینکنگ،