چائنیزسالٹ حلال ہے یا حرام؟

سوال چائنیز سال حلال ہے یا حرام؟ اور یہ صحت کے لیے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ؟ براہِ مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ جواب ’’اجینو موتو‘‘ ایک برانڈ کا نام ہے اور اس نام سے مختلف ملکوں میں نمک بنایا جا رہا ہے۔ ساؤتھ افریقہ میں اس نام سے پروڈکٹ بنائی جا رہی ہے،اسے وہاں کے ایک معتمد تصدیقاتی ادارے سنحا (SANHA) نے حلال قرار دیا ہے۔ اسی طرح ایک اور ادارے ’’مسلم کنزیومر گروپ‘‘ نے امریکا اور کینیڈا میں تیار ہونے والے اجینو موتو کو بھی حلال قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

شیور مرغی اور پولٹری فیڈ کا حکم

سوال: مفتی صاحب! شیور مرغی اور پولٹری فیڈ کے بارے میں حلال فاؤنڈیشن کا کیا موقف ہے؟ جواب: شیور مرغی کے جسم سے اگر ذبح کے وقت بدبو نہ آئے تو وہ حلال ہے اور پولٹری فیڈ کی حکم کے لحاظ سے درج ذیل تین قسمیں ہیں:
1 مچھلیوں، مولیسیز، ویجیٹیبل آئل، تیزابی نمک، چونے کے پتھر اور ماربل پاؤڈر سے بننے والی پولٹری فیڈ پاک ہے لہذا ایسی فیڈ، مرغیوں کو کھلانا جائز ہے۔
2 گوشت، چربی اور ہڈیاں بھی اگر مذبوحہ حلال جانور کی ہوں تو ان سے بننے والی خوراک بھی مرغیوں کو کھلانا جائز ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

حلال و حرام کے شرعی مسائل رہنمائی کے لیے:

سوالـ:
السلام علیکم! آپ کی حلال چیزوں کے متعلق آگاہی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ آپ کی طرف سے حلال آگاہی پر مشتمل پوسٹ پڑھتا رہتا ہوں، جس سے ذہن میں بہت سے سوال نمودار ہوتے رہتے ہیں۔ یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ اب ہمارے معاشرے میں حلال و حرام کی تمیز نہیں رہی۔ مطلب یہ کہ لوگ اس سمت کو جانے کے لیے تیار ہی نہیں کہ روز مرہ کی استعمال کی چیزیں کن ذرائع سے بنائی جا رہی ہیں؟

مزید پڑھیے۔۔۔

تین ای کوڈز کی وضاحت

سوال مجھے آپ سے کچھ ای کوڈز E471,E407,E412 کے بارے میں یہ معلومات چاہیے تھیں کہ آیا یہ ای کوڈز حلال ہیں یا پھر حرام؟ پلیز جتنا جلدی ممکن ہو سکے ان کے بارے میں جواب مرحمت فرمائیں۔ (جزاک اللہ) جوابہماری اب تک کی معلومات کے مطابق E-407 اور E-412 حلال ہیں جبکہ E-471 مشکوک ہے یعنی اس کا سورس (source) حلال بھی ہو سکتا ہے اور حرام بھی۔

مزید پڑھیے۔۔۔

غذا کو محفوظ کیسے بنائیں؟

غذائی مصنوعات کے لیے، تیاری سے سپلائی تک اس کی مختلف حوالوں سے حفاظت نہایت اہم ہے۔ چند راہنما نکات آلودہ غذا، وہ غذا ہے جس میں ایسے بیکٹریا اور کیمیائی مادے ہوں جو غذا کو غیر محفوظ بنا دیں۔ بیکٹریا گندی جگہوں کے ساتھ ساتھ ہمارے فضلے، جلد، ناک اور زخموں وغیرہ میں بھی موجود ہوتے ہیں۔ ممکن ہے غذا کا کام کرنے والے لوگ بے خبری میں یہ بیکٹریا اپنے ساتھ لیے پھریں اور انہیں دوسروں تک پہنچا دیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔

حرام اجزا پر مشتمل 23مصنوعات

گزشتہ دنوں مغربی ممالک سے درآمد کی جانے والی ایسی 23 خوردنی اشیا کی کراچی میں فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی جن میں حرام اجزا شامل ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ کراچی میں ان اشیا کی خرید و فروخت پر پابندی کا فیصلہ وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے 5 مئی کو تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو ارسال کردہ خط کی روشنی میں کیا گیا۔ جس میں مذکورہ مصنوعات کی مکمل تفصیلات کے ساتھ ان مصنوعات میں شامل حرام اجزا کی نشاندہی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔