ہیڈ کوارٹرز
’’امریکا آن لائن‘‘ انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک مشہور و معروف کمپنی ہے۔ کمپنی کی نئی انتظامیہ نے ہیڈ کوارٹر کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ ہیڈ کوارٹر میں ہر وہ چیز موجود ہے جس کی کسی بڑے ادارے سے توقع کی جاسکتی ہے۔ بے شمار آرام کرنے کی جگہیں، گیم کھیلنے کے لیے ہال، مطالعہ کے لیے لائبریری، جابجا موجود کچن اور سوئمنگ پول۔ ایسے خوبصورت دفتر میں کام کے دوران دماغی بوجھ، دبائو اور ٹینشن کبھی نہیں محسوس ہوسکتی۔
٭…بہت سی کمپنیوں نے خوبصورت دفاتر بنائے ہیں، مگر فیس بک نے ایک نیا کام کیا۔ اس نے اپنے ملازمین سے رائے لی کہ وہ کس قسم کے دفتر میں کام کرنا چاہیں گے؟ ایسے دفاتر بنائے گئے ہیں جن میں پنگ پانگ، اسکیٹنگ، کھیل کود اور کھانے پینے کا تمام تر سامان موجود ہے
http://officesnapshots.com/2011/06/09/aols-new-palo-alto-headquarters/
پارلیمنٹ کمپنی
یہ کمپنی خوبصورت دفتر پر یقین رکھتی ہے۔ مگر خوبصورت دفتر بنانے میں کمپنی نے ایک نیا انداز اپنایا ہے۔ استعمال شدہ گھریلو اشیا کے ذریعے دفتر کو اتنا خوبصورت سجایا گیا ہے کہ آنکھوں پر یقین نہیں آتا۔ خراب اوون، بوسیدہ سائن بورڈ، استعمال شدہ قالین اور پرانی لکڑی سمیت بے شمار پرانی چیزیں استعمال کی گئی ہیں۔ لیکن دفتر دیکھ کر ہر شخص کی خواہش یہ ہوتی ہے: کاش! مجھے اس دفتر میں نوکری مل جائے۔
http://officesnapshots.com/2010/01/18/parliament-designs-office/
https://www.facebook.com/WeAreParliament
ڈریم ہوسٹ کمپنی
اگر آپ ویب ڈیزائننگ کی دنیا سے وابستہ ہیں تو ضرور اس کمپنی سے واقف ہوں گے۔ یہ کمپنی کلائوڈ سروسز کے ساتھ ساتھ ڈومین بھی فراہم کرتی ہے۔ مگر سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کمپنی اپنے ملازمین کو ذہنی دبائو کا شکار نہیں ہونے دیتی۔ ایسے دفاتر بنائے ہیں کہ دیکھ کر دل للچانے لگے۔ دفتروں کو اتنا خوبصورت بنایا گیا ہے کہ کسی محل کا گمان ہوتا ہے۔ چھوٹے چھوٹے بند ڈربے یا ورکنگ کیوبکلز ختم کردیے گئے ہیں۔ کھانے پینے، کھیلنے کودنے اور کام کرنے کی جگہیں کھلی اور وسیع ہیں۔
http://www.contemporist.com/2011/06/22/dreamhost-office-interior-by-studio-oa/
فیس بک کے دفاتر
بہت سی کمپنیوں نے خوبصورت دفاتر بنائے ہیں، مگر فیس بک نے ایک نیا کام کیا۔ اس نے اپنے ملازمین سے رائے لی کہ وہ کس قسم کے دفتر میں کام کرنا چاہیں گے؟ ایسے دفاتر بنائے گئے ہیں جن میں پنگ پانگ، اسکیٹنگ، کھیل کود اور کھانے پینے کا تمام تر سامان موجود ہے۔ اس قدر آرام دہ دفتر میں کام کرنے والے ملازم ہر روز 50 کروڑ سے زائد فیس بک استعمال کرنے والے افراد کا خیال رکھتے ہیں اور ان کے اکائونٹس کی حفاظت کررہے ہوتے ہیں۔