کمپنیاں صرف سرمائے کے بل بوتے پر ترقی نہیں کرتیں، ملازمین کی بھر پور محنت ہی خوش حالی کے دروازے کھولتی ہے۔ جس کمپنی کے ملازمین خوش ہوں وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہو سکتی۔ ملازمین پر ذہنی دباؤ ڈال کر کام نکلوانا بدترین طریقہ بن چکا ہے۔ ملازم کو خوش کر کے اس کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہی کامیاب بزنس کی کنجی ہے۔ ذہنی دباؤ کا شکار ملازم خود بے شمار مسائل میں گھر جاتا ہے،
وہ کمپنی کے لیے کیا خدمات سر انجام دے گا۔ آئیے! دنیا کی چند بہترین کمپنیوں کا جائزہ لیتے ہیں، ان کمپنیوں نے اپنے ملازمین کی ضروریات کا خیال رکھا ہے۔ انہوںنے دفتر آنے کو مجبوری نہیں بنایا،بلکہ دفتر کواتنا پرکشش بنا دیا ہے کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔
سیل گس کینو:
یہ ایک تعمیراتی کمپنی ہے، جس کا ہیڈ آفس اسپین میں ہے۔ کہا جاتا ہے کہ دنیا میں سب سے خوبصورت دفاتر اسی کمپنی نے بنائے ہیں۔ کمپنی نے اپنے دفاتر بنانے کے لیے جنگل کا انتخاب کیا ہے۔ خوبصورت درختوں کے بیچوں بیچ سجے سنورے دفترمیں کام کرنے کا تجربہ انوکھا بھی اور قابل داد بھی۔ دفتری میز سے سر اٹھائیں اور اپنے اردگرد جنگلی پودوں، جانوروں اور پرندوں کا نظارہ کرلیں۔ دل چاہے تو نیلگوں آسمان پر نظر دوڑا لیں اور مسافر پرندوں کے رواں دواں غول سے حظ اٹھا لیں۔ دفتر کا دفتر اور تفریح کی تفریح۔ دفتر میں مصنوعی روشنی کی ضرورت نہیں، کیونکہ سورج کی کرنیں سارے دفتر کو جگمگا رہی ہیں۔ میڈرڈ کی سخت گرمی سے بچانے کے لیے آدھے دفاتر زمین دوز بنائے گئے ہیں۔ جھلساتی گرمیوں میں بھی یہ دفاتر ٹھنڈے رہتے ہیں، بہت کم ہی اے سی چلانے کی نوبت آتی ہے۔
http://www.boredpanda.com/sustainable-forest-office-madrid-selgascano/ (اس لنک کی مدد سے تصویریں تلاش کریں، پھر اس کو ڈیلیٹ کر دیں ، اس کے ساتھ ساتھ گوگل کے آفس کی تصویریں بھی دیں)
گوگل کے دفاتر:
گوگل سے دنیا کا کون سا شخص واقف نہیں ہے۔ اس کمپنی میں 55 ہزار سے زیادہ افراد ملازم ہیں۔ زمین کے چپے چپے پر اس کمپنی کی خدمات پہنچ رہی ہیں۔ اس کمپنی نے گزشتہ سال 59 ارب ڈالر کا ریونیو کمایا۔ مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گوگل نے اپنے ملازمین کو شہزادوں والی زندگی مہیا کی ہے۔ دفتر میں ایسا ماحول دیا ہے جو شہزادیوں کے محلات یا کتابوں کے صفحات پر ہی نظر آتا ہے۔ گوگل نے ملازمین کو بہترین دفاتر فراہم کرنے کے لیے اربوں روپے خرچ کیے ہیں۔ بھرپور کوشش کی ہے کہ ملازمین کی چھپی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آئیں، انہیں دفتر میں اجنبی ماحول نہ ملے اور وہ بھرپور تن دہی سے تخلیقی کام کرسکیں۔
گوگل کے دفتر میں ایک قانون سب پر لازم ہے کہ کوئی بھی ملازم کھانے پینے کی اشیا سے 100 میٹر سے زیادہ دور نہیں جاسکتا۔ اس لیے ہر طرف کچن ہیں، جن میں مفت چائے اور کھانا دستیاب ہوتا ہے۔ دن میں تین بار تمام ملازمین کو مفت مگر پرلطف کھانا پیش کیا جاتا ہے۔ کھانے میں پانچ سے چھ مختلف انواع ہوتی ہیں یعنی جس کو جتنا جی چاہے کھائے۔ چائے اور کافی کا کوئی ٹائم مخصوص نہیں ہے۔ بلکہ جب کسی ملازم کا جی چاہے وہ جا کر چائے یا کافی آرڈر کر دے اورپی لے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسنیکس کا پورا کچن موجود ہے۔
ہفتے میں ایک بار ملازمین کی میٹنگ بلائی جاتی ہے۔ اس میٹنگ میں کمپنی مالکان موجود ہوتے ہیں اور کوئی بھی ملازم ان سے براہ راست سوالات پوچھ سکتا ہے۔ ملازمین گھر کا ٹائم نہیں دے پا رہے تو کوئی مسئلہ نہیں۔ان کے لیے یہاں لان موجود ہیں۔ اپنے گھر سے اپنے کپڑے لے آئیں اور یہاں لانڈری میں دے دیں اور جاتے ہوئے کپڑے لے جائیں۔ گوگل کے پاس اپنے ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹ ہیں اور علاج بالکل مفت کیا جاتا ہے۔ اگر تھکن ہو رہی ہے تو مساج کا بھی کمرہ ہے بھی جہاں آپ تھکے ہارے ہونے کے بعد ذرا ریلیکس فیل کریں گے۔ مساج کروا لینے کے بعد نیند آ رہی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔سونے کے کمرے میں چلے جائیں۔
ایسی کمپنیاں ہی ترقی کی منزلیں طے کرتی ہیں۔ ایسی کمپنیوں کے ملازم ہی دل جمعی سے کام کرتے ہیں۔ دھونس، دھمکی اور چیخنے چلانے سے ملازم کا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ وہ کبھی بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہیں کرپاتا۔