جدید ٹیکنالوجی استعمال کیجیے!
- تفصیلات
- عبدالمنعم فائز
- مشاہدات: 4281

انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا کو دنیا بھر میں معلومات کا سب سے بڑا ذخیرہ سمجھا جاتا تھا۔ اس انسائیکلوپیڈیا کو لکھنے میں ڈھائی سوسال کا عرصہ لگا۔ روزانہ کم ازکم سو محقیقین بیٹھتے اور دنیا بھر کی معلومات لکھنا شروع کردیتے۔ اب تک اسے لکھنے والے افراد کی تعداد چار ہزار سے بھی زیادہ ہے۔ ان مصنفین میں سے 110 افراد ایسے بھی ہیں جنہیں نوبل انعام سے نوازا گیا۔ ڈھائی سوسال میں اربوں ڈالر اس منصوبے پر خرچ ہوئے۔