دھوکے کا کاروبار
- تفصیلات
- عبدالمنعم فائز
- مشاہدات: 4935

’’کولڈ ڈرنک کی بوتل کی تیاری پر تین روپے خرچ آتا ہے، مگر مارکیٹنگ اور اشتہار بازی اس کی قیمت 18روپے تک پہنچا دیتی ہے۔ اسی لیے ہماری کمپنی نے مارکیٹنگ بالکل ختم کردی، خریدار ہی مارکیٹنگ کرتا ہے اور اسی کے ذریعے اپنا کمیشن لیتا ہے، صاحب! اس میں ناجائز کی کیا بات؟‘‘ ایسی کہانیاں سنا کر نئے گاہکوں کو پھانسنے والی بے شمار نیٹ ورک مارکیٹنگ کمپنیاں کاروبار کررہی ہیں۔ آپ کے بہت سے دوستوں نے قائل کرنے کی کوشش کی ہوگی۔ ایک نیا خریدار بنائیں اور اتنے ڈالر کمائیں۔