آپ کا آئیڈیل
- تفصیلات
- عبدالمنعم فائز
- مشاہدات: 4719

اشتراکیت نے کہا: ’’ہر شخص کام کرے اپنی صلاحیت کے مطابق اور اسے تنخواہ ملے گی ضرورت کے مطابق۔‘‘ نعرہ بہت اچھا تھا۔ لوگ بڑھتے گئے، کاررواں بنتا گیا۔ کارل مارکس، اینگلز اور لینن جیسے مفکرین کا جادو سر چڑھ کے بولنے لگا۔ روس میں انقلاب کروٹیں لینے لگا۔ دیوانے، متوالے اور مستانے جانوں کے نذرانے پیش کرنے لگے۔ اکتوبر 1918ء آنے تک ایک لاکھ پروانے خاک و خوں میں لت پت ہوچکے تھے۔ لوگ منتظر تھے کہ اب ہر شخص کے ساتھ انصاف ہوگا، غریب اور امیر کا فرق مٹ جائے گا۔