تنخواہیں کیسے مقرر کی جا تی ہیں؟
- تفصیلات
- عبدالمنعم فائز
- مشاہدات: 5192

تنخواہ (Remuneration)مقرر کرنے میں ہر منتظم اور مالک کی اپنی اپنی ترجیحات ہو سکتی ہیں۔ تاہم فنی اور شرعی نکتہ نظر بھی پیش نظر ہو تو شکایات کو کم سے کم کرنے میں کافی مدد ملے گی۔ فائنانس اور مینجمنٹ کے اصولوں کے مطابق بہت سے عوامل ہیں جو ملازمین کی تنخواہ مقرر کرنے کے حوالے سے اثر انداز ہوتے ہیں۔ان عناصر کو ہم دو حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں :بیرونی عناصر اور اندرونی عناصر۔