ایڈورٹائزنگ کا دوسرا رخ
- تفصیلات
- شریعہ اینڈ بزنس
- مشاہدات: 5574

عراق پر ایٹمی ہتھیار رکھنے کا الزام لگایا گیا۔ برطانوی وزیر اعظم نے عراق میں تبدیلی کا راگ الاپنا شروع کیا، امریکا نے پنجے جھاڑے اور اقوام متحدہ نے کارروائی کی منظوری دیدی۔ اتحادی اکٹھے ہوئے اور عراق پر چڑھ دوڑے۔ امریکی صدر نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ قوم کو اربوں ڈالر کا بوجھ برداشت کرنا ہو گا۔ پارلیمنٹ نے اجازت دے دی۔ مگر اسی امریکی کانگریس کے سامنے صحت، تعلیم اور عوامی بہبود کا بجٹ آیا تو اس میں کٹوتی کر دی۔ کہا گیا خزانہ ان شعبوں پر سرمایہ کاری برداشت نہیں کر سکتا۔