شہکار آئیڈیا فریڈ اسمتھ جس نے ٹرانسپورٹیشن انڈسٹری کو ایک نیا موڑ دیا
- تفصیلات
- انعام اللہ بھکروی
- مشاہدات: 2032

فریڈ اسمتھ ’’FedEx‘‘ کمپنی کا بانی ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی امریکن کوریئر کمپنی ہے۔ یہ فریڈ اسمتھ کا ایک خواب تھی۔ اسمتھ چار سال کی عمر میں 40 لاکھ ڈالر کا مالک ہوگیا تھا۔ اس کے والد کا اچا نک انتقال ہوگیا تھا۔ اس نے اپنے باپ کی دولت دونوں ہاتھوں سے لُٹانے کے بجائے سنبھال سنبھال کر رکھی۔ اس میں نمایاں کردار اس کی والدہ کا تھا، جس نے ہر قدم پر اپنے بیٹے کی رہنمائی کی۔