انہونیاںہوتی چلی گئیں… مزدا کابانی’’جوجیرو
- تفصیلات
- انعام اللہ بھکروی
- مشاہدات: 3156

ابھی اس کی عمر ہی کیا تھی، صرف تین سال۔ دوپہر کا وقت تھا۔ چند افراد اس کے باپ کو چارپائی پر ڈالے کاندھوں پر لے کر گھر داخل ہوئے، حالانکہ پہلے وہ شام کو پاؤں پر چل کر گھر آتا تھا۔ گھر میں داخل ہوتے ہی اپنی بانہیں پھیلا دیتا تھا۔ اِس کی آنکھیں بھی ان کی تلاش میں ہوتیں تھیں۔ دیکھتے ہی یہ بھاگ کر اپنے باپ سے چمٹ جاتا تھا، لیکن آج اس کا باپ آنکھیں موندے خاموش تھا۔ یہ اپنی توتلی زبان سے ابو ابو کہہ کر آوازیں دیتا رہا۔ اس کے باپ نے جواب دینا تھانہ دیا ۔ یہ اس کی زندگی کی پہلی مشکل تھی۔