باصلاحیت و بااخلاق عملہ کاروبار کی بنیادی ضرورت ہے
- تفصیلات
- معروف سعودی سنار، فتیحی گروپ آف کمپنیز کے مالک شیخ احمد حسن فتیحی کی مفید عام گفتگو
- مشاہدات: 3475

وہ ایک طالب علم تھا اور پڑھائی میں مگن۔ اپنے والدکے ساتھ کبھی دکان پر بھی جاتا۔ تجارتی آئیڈیے سنتا اور غور کرتا رہتا۔ اس کے اندر کا بزنس مین پرورش پانے لگا۔ دھیرے دھیرے اس کا مشاہدہ وسیع اور وژن پروان چڑھنا شروع ہو گیا۔ ابتدائی تعلیم تو روایتی انداز میں حاصل کرلی، مگر اعلیٰ تعلیم کا حصول شاید اس کے مقدر میں نہ تھا۔ اٹھارہ سال کا ہوا تو اس کے والد کو بیماری نے آ گھیرا۔ گھر چلانے کی ذمہ داری اس کے کندھوں پر آ گئی۔ یہاں سے اس نے تعلیم کو خیر باد کہا اور والد کا کاروبار سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔ اب اپنے بچپن کے خوابوں کی تعبیر کا وقت آ گیا تھا۔