انسانی دماغ کمپیوٹر ہے، اسے استعمال کریں
- تفصیلات
- عربی سے ترجمہ: فرمان اللہ مروت
- مشاہدات: 3995

عرب بینک الراجحی و دیگر کمپنیوں کے مالک معروف بزنس مین سلیمان راجحی کی گفتگو میری ولادت 1340ء کوبکیریہ شہرمیں ہوئی۔ یہ شہر قصیم کے مضافات میںہے۔ میرانسبی رشتہ نجدکے قبیلہ بنوزیدسے جاملتاہے۔ میرے والدروزگارکی تلاش میں بکیریہ سے ریاض منتقل ہوئے اوروہیں کے ہوکررہے۔ بدقسمتی سے میں دوسرے بھائیوں کی طرح تعلیم مکمل نہ کرسکا، کیونکہ سکول سے غیرحاضررہنامیراہمیشہ کامعمول تھا۔ اللہ نے میرے اندرکاروباری صلاحیتیں ودیعت کررکھی تھیں۔ تعلیم سے میرادل اچاٹ ہوا، لہذامڈل