اسلامی ممالک میں حلال و حرام سے متعلق غفلت عام ہے
- تفصیلات
- انٹرویو: عبدالمنعم فائز
- مشاہدات: 4443

شریعہ اینڈ بزنس افانکا اور اس کے مقاصد و خدمات کی طرف جانے سے پہلے آنجناب کا تعارف سامنے آ جائے۔ ڈاکٹر محمد منیر چوہدری میں اصلاً پاکستانی ہوں۔ شہر سرگودھا سے تعلق ہے۔ فیصل آباد یونیورسٹی سے فوڈ سائنس میں ایف ایس سی اور ایم ایس سی کیا۔ اس کے بعد دو سال تک فوڈ سائنس میں ہی ریسرچ کا کام کیا۔ بعد ازاں حکومت نے مجھے بیروت جانے کا وظیفہ دیا۔