بزنس چھوٹا ہو یا بڑا، گاہک کے بغیر اس کا تصور نہیں۔ یہ آپ کے بزنس کا ایک اہم اور لازمی جزو ہے۔ جسے آپ کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتے۔ کوئی بھی چیز فروخت کرتے ہوئے آپ کے کچھ نئے گاہک ہوتے اور کچھ پرانے۔ یہ گاہک آپ کے کاروبار کے لیے ترقی کا باعث بھی ہو سکتے ہیں اور تنزلی کا سبب بھی۔ یوں گاہک کے ساتھ ڈیل سے لے کر اس کو مطمئن کرنے تک اور گاہکوں کی کمی زیادتی وغیرہ مسائل کسی بھی بزنس کے لیے ایک اہم چیلنج ہے۔


٭… ایک سروے کے مطابق 45 فیصد کسٹمرز ان حضرات سے خریداری کرتے ہیں جو کسٹمرز کے ساتھ دوستانہ رویے سے پیش آتے ہیں ٭… بزنس کو کامیاب اور گاہک کو مطمئن رکھنے کے لیے مختصر وقت میں ان کا کام کرنا، ان کو جلدی فارغ کرنا اور تیز ترین سروس مہیا کرنا بہت ضروری ہے ٭

کمی کمپنی مینجمنٹ کے لیے ایک چیلنج ہوتی ہے۔ اگر گاہک مطمئن نہیں ہے تو یہ بزنس کی ناکامی اور نقصان کا ذریعہ ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گاہکوں سے متعلق بے حد حساسیت سے کام لیتے ہوئے کسی بھی مرحلے پر اس سے صرف نظر نہیں کرتیں۔ ماہرین فن نے گاہک کو مطمئن کرنے اور ان میں مسلسل اضافے کے لیے بہت سے مشورے اور گُر لکھے ہیں، آئیے! چند ایک ملاحظہ کر کے اپنے کاروبار میں تبدیلی لانے کی کوشش کرتے ہیں۔

دوستانہ تعلق
دوستانہ تعلق کے ذریعے دشمن کو دوست، سخت کو نرم اور پتھر کو موم بنایا جا سکتا ہے۔ گاہگ کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم کر کے گاہک کے احوال معلوم کریں۔ ان کے مسائل کا حل فراہم کریں۔وہ کسی مسئلے کی طرف توجہ دلائیں تو اس کے فوری حل کی طرف توجہ دیں۔ ان کو کوئی مشکل در پیش ہو تواس کو دور کریں۔ ایک سروے کے مطابق 45 فیصد کسٹمرز ان حضرات سے خریداری کرتے ہیں جو کسٹمرز کے ساتھ دوستانہ رویے سے پیش آتے ہیں۔

اچھی پروڈکٹ کی فراہمی
’’عمدہ پروڈکٹ‘‘ کاروبار کی وسعت اور کامیابی کا اہم ترین ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔ عمدہ پروڈکٹ کو خریدار ترجیح دیتے ہیںاور ایسی پروڈکٹ ہی ان کے ہاں پسندیدگی کا معیار سمجھی جاتی ہے۔ ایک گاہک اچھی پروڈکٹ کے بارے میں اوسطاً 10 لوگوں کو بتاتا ہے، جس طرح خراب پروڈکٹ کی خریداری سے بیسیوں لوگوں کو روکتا ہے۔

عمدہ پروڈکٹ کاروبار کی تشہیر کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ ایڈورٹائزنگ پر لاکھوں روپیہ خرچ کرنے کے بجائے عام پروڈکٹ کو بہتر بنانا زیادہ مفید ہے۔ ایک سروے کے مطابق 80 فیصد گاہگ اس کمپنی کی پروڈکٹ خریدنا چھوڑدیتے ہیں، جس کا معیار اچھا نہ ہو۔

گاہک کی چاہت اور طلب
گاہک اُس پروڈکٹ کی خریداری کرتے ہیں جو ان کی اُمنگوں پر پورا اترتی ہو۔ گاہک کی چاہت اور طلب کو معلوم کرنا اور اس کے مطابق ان کو پروڈکٹ فراہم کرنا از بَس ضروری ہے۔ اسی سے گاہک مطمئن ہوتا ہے اور آپ کا کاروبار ترقی کی راہ پر گامزن رہتا ہے۔

اچھی اور تیز سروس
اکثر گاہکوں کو ان کے قیمتی اوقات کے ضیاع کی شکایت رہتی ہے۔ وہ جلد خریداری کر کے اپنے کاموں میں مصروف ہونا چاہتے ہیں لیکن دوکاندار کی بے اعتنائی انہیں سخت مایوس کرتی ہے اور وہ آئندہ کے لیے اس دکان کا متبادل تلاش کرناشروع کر دیتے ہیں۔21 فیصد کسٹمرز کا کہنا ہے کہ وہ اس جگہ سے خریداری کرتے ہیں جہاں ان کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچتا ہے۔ بزنس کو کامیاب اور گاہک کو مطمئن رکھنے کے لیے مختصر وقت میں ان کا کام کرنا، ان کو جلدی فارغ کرنا اور تیز ترین سروس مہیا کرنا بہت ضروری ہے۔

فیڈ بیک
گاہک سے ’’فیڈ بیک‘‘ لینے کی عادت بنانا گاہک پر اچھا اثر چھوڑتی ہے۔ وہ ایسی دکانوں کی طرف کشش کی نظروں سے دیکھتے ہیں۔ چنانچہ اکثر لوگ اس جگہ سے خریداری کرتے ہیں جہاں ان سے فیڈ بیک لیا جاتا ہے اور ان کے فیڈ بیک کو اہمیت دی جاتی ہے۔ اس کو وہ اپنی عزت سمجھتے ہیں اور اس سے راضی اور مطمئن ہوتے ہیں۔ فیڈ بیک کے ذریعے گاہک پروڈکٹ میں نقص اور عیب کی نشان دہی کرتا ہے جس سے کمپنی کو اپنی پروڈکٹ بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، ایسے ہی گاہکوں کے اچھے رِسپونس پرکمپنی کا مورال بھی بلند ہوتا ہے۔