خرید وفروخت کے وقت اختیارات (Options) کا بیان
- تفصیلات
- مولاناڈاکٹر عمران اشرف عثمانی
- مشاہدات: 6289

خرید وفروخت کے وقت بائع (Seller)اور مشتری (Buyer)کو کچھ اختیارات حاصل ہوتے ہیں، قبل ازیں آپشنز کی پہلی قسم ’’خیار شرط‘‘ کا بیان ہو چکا۔ یہاں بقیہ تین ذکر کرتے ہیں۔
خیار ِ وصف:
اگر بیع میں عقد کے وقت بائع نے مبیع کے اندر کوئی اچھی اور مرغوب وصف یا کوالٹی بیان کی اور اس وصف کے موجود ہونے کی شرط پر مشتری نے اسے خرید لیا