پراپرٹی میں سرمایہ کاری کیسے کریں
- تفصیلات
- مفتی محمد حسین
- مشاہدات: 5181

ریسرچ اسکالر، کراچی یونیورسٹی
نظام زندگی کے کچھ کام ایسے بھی ہیں جو ہر صورت میں حکومتِ وقت کی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں۔ ان امور میں سے چند کام پراپرٹی سے متعلق بھی ہیں۔ تاہم اس میں بنیادی کردار تاجر تنظیموں کا ہو سکتا ہے۔ اگر وہ اپنے ذرائع سے ان مسائل کے حل کے لیے پیش رفت کریں تو بہت جلد مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ اس موضوع پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ جائیداد کی خریدو فروخت میں موجود تمام چور دروازے بند ہو کریہ کاروبار شفاف بن سکے۔