عالمگیریت (Globalization) کے چیلنجز

گذشتہ صدی میں دیوار برلن کے انہدام اور سویت یونین کی شکست کے بعد عالمی سطح پر سب سے اہم سوال یہ اٹھا کہ جس دنیا میں ہم رہ رہے ہیں وہ کس سمت جا رہی ہے؟ اس بحث میں سب سے اہم سوال گلوبلائزیشن (جو 1897ء میں یہود قیادت نے پروٹوکولز کے نام سے تشکیل دی تھی) کے بارے میں پیدا ہوا کہ اس کی حقیقت کیا ہے؟ اس کے اغراض و مقاصد کیا ہیں؟ اغراض و مقاصد کے حصول کے لیے کیا اقدامات ہوں؟ اس کے اثرات و نتائج کیا ہوں گے؟

مزید پڑھیے۔۔۔

امانت کی پاسداری

امانت عربی زبان کا لفظ ہے، جس کا معنی ہے: کسی چیز کو اس کے مستحق تک پہنچانا یا کسی کام کو اس کے درست تقاضوں کے مطابق پورا کرنا۔ قرآن و سنت میں امانت کی ادائیگی اور اس کو صحیح طریقے کے مطابق انجام دینے کی بہت تاکید کی گئی ہے۔ چنانچہ قرآن مقدّس میں ارشاد ہے: إِنَّ اللَّہَ یَأْمُرُکُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَی أَہْلِہَا (النسائ: 58) یعنی: ’’بیشک اللہ تعالیٰ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم امانت والوں تک ان کی امانتیں پہنچاؤ۔

مزید پڑھیے۔۔۔

تجارتی مقابلہ اور سچ کی طاقت

کھیل کا میدان ہو یا تجارت کا۔ ہر جگہ کوئی نہ کوئی مقابل موجود ہوتا ہے۔ فٹ بال کے میدان میں ایک ہی شخص موجود ہو اور مسلسل گول پر گول کرتا چلا جائے۔ اسے کھلاڑی شمار کیا جا سکتا ہے نہ ہی اس کے کیے ہوئے گول کی کوئی قیمت ہو گی۔ اس لیے کہ یہاں کوئی مقابل موجود تھا، نہ ہی وہ کسی امتحان یا دشواری میں پڑا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوتا ہے اور پھر دیکھنے میں آتا ہے کہ کبھی کبھی پورے میچ میں کوئی گول نہیں کر پاتا۔ اگر کر بھی لے تو اُس کے لیے قانون کے مطابق ہونا ضروری ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

کاسٹ آف منی

حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ جب کسی کو قرضہ دیتے تھے تو اس کی دیوار کے سائے میں سے بھی نہیں گزرتے تھے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ چھاؤں کی ٹھنڈک سے تھوڑی دیر کے لیے راحت مل جائے اور میں قرض کے ذریعے کسی طرح کا فائدہ حاصل نہ کر بیھٹوں! امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے اس عمل کی وجہ آخر کیا تھی؟ وہ کیوں اتنی تکلیف گوارا کرتے تھے؟

مزید پڑھیے۔۔۔

ملاوٹ اور دھوکہ دہی

’’ملاوٹ‘‘ کسی بھی اصل چیز میں اُس جیسی کسی نقلی چیز کو اس لیے ملایا جائے تاکہ اصل کے برابر نقل چیز کا بھی فائدہ ہو۔ یہ کام آج کل مسلمان تجارت پیشہ حضرات بھی کر رہے ہیں۔ حرام کو حلال میں ملانا بھی جرم ہے۔ ا للہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں اُن قوموں کی تباہی کا ذکر فرمایا ہے جو ناپ تول میں کمی کرتے تھے اور ملاوٹ میں ملوث تھے۔
ایک بار آپ صلی اللہ علیہ و سلم مدینہ منورہ کے بازار میں تشریف لے گئے اور دیکھا کہ اناج کا ڈھیر لگا ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

کامیاب دکاندار کی 7خصوصیات

ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جس کو ’’پیشگی عمل‘‘ Pretreatment کہتے ہیں، جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کپڑے کو ابتدائی کاروائیوں سے اس قابل بنانا کہ وہ اگلے مرحلے کے عمل کو قبول کر سکے۔ اسی طرح ہر کام کو کرنے سے پہلے اس کی کامیابیوں کی ترکیبوں اور گُروں کے بارے میں جاننے سے اس چیز کی کامیابی کے امکانات 70 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔