ٹافیاں بیچنے والا جب کمپنی کا (CEO) سی ای او بن گیا
- تفصیلات
- انعام اللہ بھکروی
- مشاہدات: 4464

اس نے ایک چھوٹے سے گاؤں میں آنکھ کھولی۔ چار سال کی عمر میں وہ اسکول جانے لگا۔ وہ ابھی بچہ تھا لیکن اسیپیسے جمع کر نے کا بہت شوق تھا۔ خوشی کے موقع پر کسی سے پیسے ملتے تو وہ ان کو سنبھال کر رکھ لیتا۔ چھ سال کی عمر میں اس نے اپنے دادا کے دیکھا دیکھی کاروبار شروع کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اسکول جاتے ہوئے اپنے ساتھ بیچنے کے لیے چیونگم، کوکا کولا، ٹافیاں اور کھانے کی چھوٹی موٹی چیزیں لے جاتا۔