ایپل کمپنی کی داستان
- تفصیلات
- مولانا ندیم الرشید
- مشاہدات: 4511

والدین نے رخت سفر باندھا۔ اسے دو حصوں میں تقسیم کیا اور کاندھوں پہ رکھ لیا۔ پھر جانے کیا خیال آیا کہ انہوں نے سامان میں سے ایک نگ کو الگ کر لیا۔ یہ انہیں زائد از ضرورت بوجھ محسوس ہوا۔ اسے اٹھایا اور دونوں نے اپنے مشترکہ دوستوں پال اور کالار جابز کو گفٹ کر دیا۔ یہ اضافی بوجھ ایک ننھا سا بچہ تھا۔ والدین نہ جان سکے وہ سونے کی ایک چڑیا کسی کو تھما کر دنیا کی خاک چھاننے نکل رہے ہیں۔24فروری1955ء کو جنم لینے والے اس بچے کا نام جو کچھ بھی تھا، نئے والدین نے اس کا نام ’’اسٹیو پال جابز‘‘ رکھا۔جو آگے چل کر مشہور زمانہ کمپنی ’’دی ایپل‘‘ کا بانی ہوااور ہارڈویئر کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔