بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر نے معاشی بدحالی کو بہت حد تک سہارا دیا ہے۔ یورپ اور امریکا کے بعد پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے خلیجی ممالک کا بھی رخ کیا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 3 فیصد پاکستانی اس وقت بیرون ملک رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔ یہ تمام پاکستانی تجارت اور کاروبار تو بیرون ملک کرتے ہیں، مگر اپنی کمائی پاکستان ضرور

بھیجتے ہیں۔ ان ترسیلات زر سے پاکستان کو اپنے جاری حسابات میں بہت مدد ملتی ہے۔ دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک کے لیے ترسیلات زر انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔ 
بیرون ملک مقیم پاکستانی
سعودی عرب 15لاکھ
برطانیہ 12لاکھ
متحدہ عرب امارات 12لاکھ
بنگلہ دیش 9لاکھ
امریکا 7لاکھ
کینیڈا 3لاکھ
اٹلی 1لاکھ
کویت 1لاکھ
٭…٭…٭
بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی تعداد بڑھ کر 70لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ انہی کی ترسیلات زر سے پاکستانی معیشت کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔ اگرچہ کاروبار منتقل ہونے اور افرادی قوت کے ہجرت کرنے سے ملک کو بے تحاشا نقصان ہورہاہے، مگر انہی پاکستانیوں کی ترسیلات زر سے ملک کو فائدہ بھی ہورہاہے۔
ترسیلات زر
سال بہ سال جائزہ
2000 1 ارب ڈالر
2002 3 ارب ڈالر
2005 5 ارب ڈالر
2007 6 ارب ڈالر
2008 7 ارب ڈالر
2009 8 ارب ڈالر
2010 9 ارب ڈالر
2012 13 ارب ڈالر
indexmandi
brecorder
٭…٭…٭
دنیا بھر میں ترسیلات زر وصول کرنے والے بڑے ممالک
درجہ بہ درجہ
انڈیا 70 ارب ڈالر
چائنا 66 ارب ڈالر
فلپائن 24 ارب ڈالر
میکسیکو 24 ارب ڈالر
نائیجیریا 21 ارب ڈالر
مصر 18 ارب ڈالر
پاکستان 14 ارب ڈالر
بنگلہ دیش 14 ارب ڈالر
ویت نام 9 ارب ڈالر
لبنان 7 ارب ڈالر
بحوالہ: diasporaalliance
٭…٭…٭
رواں مالی سال کے ابھی 9 ماہ ہی گزرے ہیں، مگر ان 9 ماہ میں ترسیلات زر میں حیرت انگیز بڑھوتری دیکھی گئی ہے۔ ابتدائی 9 ماہ (جولائی تا مارچ) میں 10 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی گئی ہیں۔ اس کی وجہ سے ماہرین کی رائے ہے کہ رواں سال ترسیلات زر بڑھ کر 15 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔ ترسیلات زر میں اس حیرت انگیز اضافے کی ایک وجہ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہے۔
مختلف ممالک سے ترسیلات زر ایک نظر میں
سعودی عرب 2 ارب 97 کروڑ ڈالر
متحدہ عرب امارات 2 ارب 8 کروڑ ڈالر
امریکا 1ارب 63 کروڑ ڈالر
برطانیہ 1 ارب 43 کروڑ ڈالر
خلیجی ممالک 1 ارب 19 کروڑ ڈالر
یورپی یونین 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالر