موبائل فون پر ٹیکس
ودہولڈنگ ٹیکس13.04: روپے
ایڈمن نیس ینٹیتس بمع فیڈرل5.98: روپے
ایکسائز ڈیوٹی 2.39:روپے
مجموعی کٹوتی 2.41:روپے
باقی ماندہ رقم78.59: روپے
بے قیمت روپیہ
5نومبر1985ئ 15.4
2جنوری2002ئ 60
3جنوری2008ئ 61.7
3جنوری2011ئ 85.6
3جنوری2012ئ 89.8
یکم جنوری2013ئ 97.4
3جولائی2013ئ 101
روپے کی قیمت میںکمی کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی کمی کے باعث روپیہ دن بہ دن کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط نے ابھی کام دکھانا شروع کر دیا ہے۔ گیس کے نئے ذخائر
صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ اب تک کی معلومات کے مطابق ان ذخائر سے روزانہ ایک کروڑ40 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 125 بیرل تیل نکالا جا سکے گا۔ یہ ذخائر سانگھڑ کے علاقے ہالا بلاک میں دریافت ہوئے ہیں۔ ان ذخائر کی مالیت کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں روزانہ گیس کی پیدوار4 ارب مکعب فٹ ہے جبکہ یہ ذخائر ایک کروڑ40 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس فراہم کر سکیں گے۔