شروع شروع میں سیل فون پرتعیش زندگی کا نشان تھا۔موجودہ حالات10 سال پہلے سے بہت کچھ مختلف ہیں۔ لوگ سیل فون کو چھوڑ کر سمارٹ فون پسند کر رہے ہیں۔ گزشتہ 15سالوں میں موبائل فون کی فروخت میں 2سو گنا اضافہ ہوا ہے۔ 10سالوں میں موبائل فون پر بات چیت کی اوسط طوالت تین گنا بڑھ چکی ہے۔دنیا بھر میں سیل فون کے بجائے سمارٹ فون مارکیٹ میں زیادہ فروخت ہو رہا ہے اور روز بروز اس کی سیل بڑھتی جا رہی ہے۔ مجموعی فروخت کا 51.8فیصد حصہ سمارٹ فون کا ہے۔ جو دیگر فونز سے کہیں زیادہ ہے۔
اپریل سے جون 2013ء میں دیگر فونز کی فروخت سال بہ سال 21فیصد کم ہو رہی ہے۔ جبکہ سمارٹ فون کی فروخت 50فیصد سے زائد ہے۔نوکیا ابھی تک سیل فون بنا رہی ہے لیکن اس کی سالانہ شپ منٹ 61سے26 ملین یونٹ انحطاط پذیر ہے۔ اس کی بڑی وجہ مہنگے سیل کو چھوڑ کر لوگ سستے سمارٹ فون استعمال کرنے لگے ہیں۔ جن میں سیل فون سے کہیں زیادہ فنکشن ہیں۔ پاکستان میں ابھی تک سیل فون کا رواج زیادہ ہے۔ آہستہ آہستہ سمارٹ فونز بڑے شہروں سے ہوتا ہوا چھوٹے شہروں میں پہنچ رہا ہے۔ 2016ء تک پاکستان میں 50ملین سمارٹ فون ہوں گے لیکن پھر بھی مارکیٹوں میں سیل فون زیادہ ہوں گے۔ یہ فون کرنے ، سننے اور میسج بھیجنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جس سے ایک عام شخص کو واسطہ پڑتا ہے۔