پاکستان میں بجلی کا بحران کم کرنے کے لیے گڈو تھرل پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ منصوبہ اپنی مقررہ مدت سے 7 ماہ مکمل ہو جس کی وجہ سے 58 ارب روپے کے اخراجات کی بچت ہوئی۔ اس منصوبے میں 486 میگاواٹ کے دو یونٹ اپنا کام شروع کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا اب ملک سے اندھیرے ختم ہوں گے۔

 

روزگار کے 9 لاکھ مواقع پیدا ہوں گے
تھری جی نیلامی کا آغاز ہو چکا۔ حکومت پر امید ہے کہ اس سے ایک ارب ڈالر سے زائد فائدہ ہو گا۔ دوسری طرف اعلی عہدیدار بھی اعلان کر رہے ہیں کہ روزگار کے 9 لاکھ نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ امید ہے کہ اس منصوبے سے بے روزگاری میں کمی آئے گی۔

کرچی کرچی، کراچی
ان دنوں کراچی میں پانی غائب، بجلی ندارد اور مہنگائی کا بول بالا ہے۔ شہری انتظامیہ کے دعوے بہت ہیں مگر شدید گرمی میں بھی مرغی کی قیمت 330 روپے فی کلو سے نیچے نہیں آ رہی۔ دوکاندار سرکاری نرخ سے 70 روپے زائد وصول کر رہے ہیں۔ اب دیکھیے عوام کے مسائل کب حل ہوتے ہیں؟  

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ 6 ماہ میں جی ڈی پی میں اضافہ 4.1 فیصد رہا جو گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ میں 3.4 فیصد رہا تھا۔ ٭٭٭

اقتصادی کمیٹی نے ماہ رمضان کے لیے 2 ارب 60 کروڑ روپے کے پیکج کی منظوری دیدی۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر 17 چیزیں 10 روپے فی کلو سستی ملیں گی۔ آٹار مارکیٹ سے 6 روپے فی کلو سستا ملے گا، چینی دالیں، بیسن اور گھی پر 10 روپے فی کلو سستی ملے گی، چائے پر 50 روپے فی کلو رعایت ہو گی۔ مشروبات پر 10 روپے رعایت ملے گی۔