کاروبار کامیاب بنانے کے گر

ایک تاجر ہونے کے ناطے ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ ہم صرف اپنے ادارے کی خدمت نہیں کر رہے بلکہ معاشرے کی طرف سے معاشی سرگرمیوں میں ایک نگران کی حیثیت سے بھی کام کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں کاروباری حضرات سے یہ امیدیں وابستہ کی جاتی ہیں کہ وہ اعلیٰ پیشہ وارانہ اخلاقی اقدار کا مظاہر کریں گے اور جو ذمہ داریاں ان پر عائد ہوتی ہیں ان کو پورا کریں گے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

ڈائریکٹر بننے کی شرائط

کمپنی میں ڈائریکٹرز کی پوزیشن انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ کمپنی کی دیکھ بھال اور کاروبار چلانے کی مکمل ذمہ داری انہی کے ناتواں کندھوں پر ہوتی ہے۔ چونکہ کمپنی چلانے میں یہ ممبرز کے نمائندے ہوتے ہیں تو اس لیے کمپنی لاء نے ان کے لیے کچھ خاص قوانین بنائے ہیں کہ کب ایک فرد کمپنی کا ڈائریکٹر بن سکتا ہے؟ کن کاموں کی وجہ سے ایک ڈائریکٹر اپنے عہدے سے معزول ہو جاتا ہے؟ کون سے حالات ہیں جو ڈائریکٹر شپ کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں؟ ذیل کی تفصیل اس معاملے میں معاون ثابت ہو گی۔

مزید پڑھیے۔۔۔

جواہرات کا کاروبار سونے سے زیادہ منافع بخش ہے

قدرت نے ہیرے اور جواہرات میں عجیب کشش رکھی ہے۔ ان کا نام سنتے ہی دماغ متوجہ ہو جاتا ہے۔ عالم جواہرات خوبصورت حکایتوں، خیالات اور قصوں سے بھرا ہوا ہے۔ دنیا میں جواہرات کی تجارت کرنے والے تاجروں کو نمایاں حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔ انہی تاجروں میں ایک نام یاسر بن حمران کا ہے۔ حمران کو سعودی عرب کے سب سے کم عمر تاجر جواہرات ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

موثر بزنس پریزینٹیشن: چند خصوصی ہدایات

آج کی کاروباری دنیا میں ’’بزنس پریزینٹیشن‘‘ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ اکثر کمپنیاں اپنے تعارف سے خرید و فروخت تک۔ تمام سرگرمیوں کے لیے اسی کا سہارا لیتی ہیں۔ جن کمپنیوں کے نمائندے اچھی اور بھرپور پریزینٹیشنز پیش کرتے ہیں، وہ ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے نکل جاتی ہیں۔ ایک کامیاب اور موثر پریزینٹیشن کے چند بنیادی اور اہم اصول یہ ہیں:

مزید پڑھیے۔۔۔

کمپنی کیسے قائم کریں؟

یوں تو کمپنی مختلف قسم کی ہو سکتی ہیں اور اپنی ’’نیچر آف بزنس‘‘ کے اعتبار سے بھی ان میں کافی فرق ہوتا ہے، لیکن بنیادی طور پر کمپنی دو ہی قسم کی ہو سکتی ہے: پرائیویٹ کمپنی پبلک کمپنی پرائیویٹ کمپنی پرائیویٹ کمپنی عام طور سے دوست احباب اور ایک خاندان کے افراد باہم مل کر بناتے ہیں۔ جس میں کم از کم دو ممبرز ہوتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ پچاس ممبرز کی گنجائش ہوتی ہے۔ پرائیویٹ کمپنی پارٹنرشپ کا ایک بہترین نعم البدل ہے، کیونکہ پارٹنرشپ میں پارٹنرز کی ذمہ داری (Liability) غیر محدود ہوتی ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

معاملات کی صفائی تعلقات کیوں خراب ہوتے؟

ہمارے معاشرے میں آپس کے جھگڑوں اور تنازعات کا جو سیلاب اُمڈ آیا ہے، اس کا تھوڑا سا اندازہ عدالت میں دائر ہونے والے مقدمات سے ضرور ہو سکتا ہے، لیکن یہ اندازہ یقینا ناکافی اور حقیقت سے بہت کم ہو گا، کیونکہ بے شمار تنازعات وہ ہیں جن کے عدالت تک پہنچنے کی نوبت ہی نہیں آتی۔ عدالت سے رجوع کرنے میں وقت اور پیسے کا جو بے تحاشا اسراف ہوتا ہے، اس کی وجہ سے بہت سے لوگ عدالت سے رجوع نہیں کر سکتے۔ اس کے بجائے فریقین میں سے ہر ایک اپنی اپنی بساط کی حد تک دوسرے کو زک پہنچانے کی کوشش کرتا رہتا ہے اور اس طرح عداوت کی آگ بڑھتے بڑھتے کئی کئی پشتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔