بل گیٹس: ایک مثال؟

یہ 1970 ء کی بات ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں ایک دن استاد نے طالب علم سے کہا: ’’بل! یاد رکھو، تم زیادہ سے زیادہ ایک ٹرک ڈرائیور بن سکتے ہو!‘‘ یہ سنتے ہی کلاس میں دیگر طالب علموں کا قہقہہ گونجا۔ ’’بِل‘‘ بوجھل قدموں کے ساتھ کلاس سے باہر آ گیا۔ یہ یونیورسٹی میں اُس کا آخری دن تھا۔وہ بے شک پڑھائی میں کمزور تھا، مگر اس کے دل میں کچھ کرنے کا ایک عزم اور جذبہ ضرور تھا۔ وہ جانتا تھا، اگر میرے پاس ڈگری نہیں بھی ہے، تو میرے پختہ عزائم یقیناً مجھے کسی قابل بنا دیں گے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

تجارت کے چند اساسی اصول قدم بہ قدم

پچھلی صدی میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے وجود میں آنے والی طوفافی ایجادات کے باعث تجارتی دنیا میں میں ناقابل یقین اچانک اضافے اور طریق کار کی تبدیلیوں نے سارے عالم اسلام کو حیرت میں ڈال دیا۔ تجارتی دنیا میں آنے والے اس اچانک طوفانی انقلاب کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ اس سے ہمیں اتنا مرعوب کر دیا کہ اس نظام کی ہر بات، ہر حرکت کو بلا تردد فوری تسلیم کر لینا ہم نے اپنے لیے فخر کا باعث سمجھا اور اس میں اتنے مدہوش ہو گئے کہ اپنی میراث میں موجود اساسی اہمیت کی حامل تعلیمات کو بالکل ہی بھول گئے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

ڈائریکٹر کیسے منتخب ہوتا ہے؟

یوں تو الیکشن مختلف قسم کے ہوتے ہیں۔ صدر اور وزیراعظم کو منتخب کرنے کے لیے بھی الیکشن ہوتا ہے۔ یونین کے بھی اپنے الیکشن ہوتے ہیں۔ مختلف تنظیمیں بھی الیکشن کرواتی رہتی ہیں۔ ایک الیکشن وہ ہوتا ہے جو کمپنی میں ہوتا ہے، جس میں کمپنی کے ممبران ڈائریکٹرز کے عہدے کے لیے نامزد امیدواروں کو اپنے ووٹ ڈالتے ہیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔

بڑھتے خرچ پر قابو پائیے

آج کل ہمارے معاشرے میں اکثر دوست یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیںکہ آمدنی تو کافی ہے، لیکن پھر بھی خرچہ پورا نہیں ہوتا۔ وہ اس کا حل ’’آمدنی مزید بڑھاؤ‘‘ کو سمجھتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اس مشکل کا یہ حل قطعاً نہیں۔ یہ شیطانی دھوکہ ہے جو انسان کو حریص اور مزید لالچی بنا دیتا ہے۔ آپ جوں جوں اپنی آمدنی بڑھانے کے حربے سوچتے رہیں گے، اسی قدر حرص اور بخل کی بیماری میں مبتلا ہوتے چلے جائیں گے۔ اب تو بڑے بڑے کاروباری لوگ بھی خرچہ پورا نہ ہونے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ اس دنیا میں وسائل بڑھانے سے آج تک کسی کی خواہشات پوری نہیں ہو سکیں۔ آئیے! چند نکات میں آپ کو اس مشکل سے نکلنے کا گُر بتلاتے ہیں:

مزید پڑھیے۔۔۔

بیرون ملک تجارت کا اصول

بیرون ملک تجارت کا اصول
مجھے قدرت نے حال ہی میں ترقی یافتہ ممالک کی سیر و سیاحت کا موقع عطا فرمایا ہے اور میرے مشاہدے میں یہی آیا ہے کہ ہم ان لوگوں کے مقابلہ میں میدان تجارت میں ہنر مندی اور تعلیم تربیت میں کوسوں دور پیچھے رہ گئے ہیں۔ جہاں وہ لوگ اب ہیں، ہماری رسائی وہاں تک ہوگی تو اس وقت تک وہ لوگ چاند کی دنیا میں آباد ہو چکے ہوں گے۔ میرے مشاہدے میں آیا ہے کہ ان لوگوں نے اپنی تجارت کی بنیادچار چیزوں پر رکھی ہے:

مزید پڑھیے۔۔۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ذمہ داریاں سیکھیے اور بزنس کیجیے

بورڈ آف ڈائریکٹر کا سب سے پہلا کام یہ ہوتا ہے کہ بورڈ میں سے ہی کسی ڈائریکٹر کو چیئرمین منتخب کر لیں
ڈائریکٹر کمپنی کے روح رواں ہوتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیںجو اپنی بہترین صلاحیتوں سے کمپنی کو فرش سے بام عروج تک پہنچا دیتے ہیں، لیکن بعض اوقات ان کا کوئی ایک فیصلہ کمپنی کو کسی بہت بڑے نقصان سے بھی دو چار کر سکتا ہے۔ چونکہ یہ انتہائی اہم منصب ہے، اس لیے ڈائریکٹر کی تعیناتی نہایت اہمیت کی حامل اور بہت زیادہ احتیاط کا تقاضا کرتی ہے ڈائریکٹر کیسے آتے ہیں؟ کون انہیں ڈائریکٹر بناتا ہے؟ کیا ذمہ داریاں سر انجام دیتے ہیں؟ آئیے! سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔