متعدد اثاثوں میں شراکت پر بٹوارے
- تفصیلات
- شریعہ کنسلٹنگ سروسز : دارالافتاء برا ئے تجارتی و مالیاتی امور
- مشاہدات: 4383

متعدد اثاثوں میں شراکت پر بٹوارے کی صورت کیا ہو؟ 1971 ء میں ہمارے والد صاحب، چاچا اور پھوپھا نے 25 ہزار سے ڈیکوریشن (ٹینٹ) کا کاروبار شروع کیا۔ اس وقت میرے ابا (محمد علی) اور چاچا نوکری کر رہے تھے۔ کچھ عرصہ میں والد صاحب کا ٹرانسفر حیدر آباد ہو گیا۔ میری عمر 12 سال تھی۔ کاروبار کے چلنے کے کچھ عرصے بعد پھوپھا سے لئے گئے 25 ہزار انہیں لوٹا دیے اور وہ ہمارے ساتھ ورکنگ پارٹنر بن گئے۔