جائیداد کو بیٹوں کی طرف منسوب کرنے پر وراثت کا حکم
- تفصیلات
- شریعہ کنسلٹنگ سروسز : دارالافتاء برا ئے تجارتی و مالیاتی امور
- مشاہدات: 3801

سوال:
والد صاحب نے اپنی زندگی میں ایک مکان تعمیر کروایا جس میں چار پورشن بنائے اور اپنے چاروں بیٹوں سے کہا کہ یہ چار پورشن میں نے تمہارے لیے بنوائے ہیں، یعنی ہر بیٹے کے لیے ایک پورشن ہے اور اپنی تینوں بیٹیوں سے بھی کہا تھا کہ یہ پورشن چاروں بیٹوں کے لیے ہیں۔ نیز زندگی میں والدہ محترمہ بھی کہا کرتی تھیں کہ چار بیٹے یہ چاروں پورشن لے لیں اور تین بیٹیاں زیور اور دیگر ساز و سامان لے لیں [سائل نے وضاحت کی کہ زیورات والدہ کے تھے اور والد صاحب کا ترکہ یہ چار پورشن اور کچھ کپڑے وغیرہ تھے] لیکن یہ سب کچھ زبانی ہوا تھا، باقاعدہ تقسیم کر کے نہ بیٹوں کو پورشن دیے گئے اور نہ ہی بیٹیوں کو زیور وغیرہ دیا گیا۔