گودام کے منشی کا تنخواہ کے ساتھ مزید معاوضے کا مطالبہ
- تفصیلات
- شریعہ کنسلٹنگ سروسز : دارالافتاء برا ئے تجارتی و مالیاتی امور
- مشاہدات: 3782

سوال:
1 ٹرک اڈا، ماڑی پور ہاکس بے روڈ میں بہت سے گودام ہیں، جن میں منشی تمام نظام کی نگرانی کرتے ہیں اور اس پر انہیں معاوضہ بھی ملتاہے۔ لیکن جب بھی کوئی ٹرک ان گوداموں میں داخل ہوتا ہے چاہے مال لادنے کے لیے یا خالی کرنے کے لیے تو ٹرک ڈرائیور پر لازم ہوتا ہے کہ وہ منشی کو کچھ رقم دے اور ٹرک ڈرائیور بھی راضی خوشی رقم دیتے ہیں، ان سے پوچھا گیا تو کہتے ہیں یہ ٹرک اڈے کا رواج ہے، اور اس بات کا علم ان سیٹھوں کو بھی ہوتا ہے جو منشیوں کو تنخواہ دیتے ہیں۔