عقد مضاربت کی ایک جائز صورت

سوال عمران اور تنویر دونوں آپس میں شریک ہیں اور دونوں نے مل کر ایک پول بنایا ہے، جس میں مختلف لوگوں سے سرمایہ اکٹھا کر کے جمع کریں گے اور پھر اس پول کے سرمائے سے پراپرٹی کا کاروبار کیا جائے گا۔ آپس میں طے پایا ہے کہ اس سرمائے سے صرف بحریہ ٹاؤن میں ہی کاروبار کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے بحریہ ٹاؤن میں دس پلاٹ خرید لیے گئے ہیں۔ یہ دونوں شرکا مضارب ہوں گے اور سرمایہ دار ارباب الاموال ہوں گے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

میراث کی تقسیم سے پہلے کی زکوۃ

سوال ہمارے پاس وراثت کا ایک پلاٹ 2001 ء سے موجود تھا جس کو ہم نے 2013 ء میں بیچ کر رقم وارثوں میں تقسیم کر دی۔ پلاٹ کی اس قدر دیر سے فروخت کی وجہ کچھ خاندانی مسائل اور اس درمیان پلاٹ کی مناسب قیمت نہ ملنا تھا۔ بہر حال! اس کا سودا دسمبر 2013 ء میں ہوا اور خریدار نے کچھ رقم بطور ایڈوانس ادا کی جب کہ باقی رقم مارچ 2014 ء میں ادا کرنے کو کہا اور یہ طے پایا کہ بقیہ رقم کی ادائیگی پر پلاٹ خریدار کے نام پر ٹرانسفر کر دیا جائے گا اور اگر کسی وجہ سے خریدار بقایا رقم کا انتظام نہ کر سکا تو اس کی ایڈوانس دی گئی رقم اس کو واپس کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیے۔۔۔

جیولرز کے کاروبار کی ایک صورت

سوال میں فالج کا مریض ہوں اور معذور ہوں۔ پیشے کے اعتبار سے سنار ہوں اور ایک دکاندار (جیولر) کو پالش تک تیار کام چار رتی ویسٹیج اور 360 روپے تولہ مزدوری کے عوض جمع کراتا تھا۔ جس کی ترتیب یہ تھی کہ آرڈر پر پندرہ دن میں کام تیار کر کے دیتا تھا اور جمع کرانے کے پندرہ دن بعد جمع شدہ زیورات کے وزن کا سونا بمع چار رتی ویسٹیج اور 360 روپے تولہ کے حساب سے مجھے مزدوری مل جاتی تھی۔ اس طرح ایک مہینہ میں 20 سے 30 تولہ تک سونا جمع کراتا تھا۔

مزید پڑھیے۔۔۔

فاریکس ٹریڈنگ

کوئی وقت تھا کہ لوگ سادہ طریقے پر تجارت کرتے تھے، جس کا پیمانہ اور دائرہ کار انتہائی محدود اور مختصر ہوتا تھا، لیکن وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری معاملات میں ترقی ہونے لگی۔ تجارتی میدان وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا گیا، یہاں تک کہ اجتماعی تجارت کی صورتیں پیدا ہونا شروع ہو گئیں۔ بڑے پیمانے پر تجارتی کمپنیاں وجود میں آئیں۔ تجارتی سرگرمیوں کو پھیلانے کے لیے ایک نیا مالیاتی نظام وجود میں آ گیا اور نئے نئے تمویلی طریقےFinancial‘‘ Modes ‘‘ ایجاد ہونے لگے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

اپارٹمنٹ کی خریداری

سوالسوال یہ ہے کہ اپارٹمنٹ خریدتے ہوئے میں نے بروکرکو ’’ٹوکن‘‘لینے کے لیے فی اپارٹمنٹ 500,000 روپے کی ادائیگی کی تھی جس کی وجہ سے مجھے اس بات کی اجازت مل گئی تھی کہ میں’’ایمار‘‘ میں اپنے لیے کوئی اپارٹمنٹ بک کرا سکوں یا پسند کر سکوں۔
کیا میں اس رقم کو بھی نئے خریدار سے لے سکتا ہوں یا صرف اپارٹمنٹ کی حقیقی قیمت لے سکتا ہوں؟

مزید پڑھیے۔۔۔

رفاہی ادارہ مستحقین کے لیے قرض کیسے لے؟

سوال 1 ہماری جماعت کاٹھیا واڑ سنی وہرا جماعت نے زکوٰۃ کی رقم سے ایک بلڈنگ خریدنی ہے جو مستحقین کو دی جائے گی، اب صورت حال یہ ہے کہ جماعت کے پاس زکوٰۃ کی رقم نہیں ہے، ہماری جماعت امریکا میں بھی ہے، ہم ان سے 20 لاکھ روپے قرض لے کر بلڈنگ خریدتے ہیں۔ یہ قرض زکوٰۃسے نہیں بلکہ فریش رقم سے ہو گا۔ بعد میں ان کو زکوٰۃ کی مد میں جمع شدہ رقم سے ادا کریں گے تو کیا ایسا کرنا شرعاً درست ہے؟

مزید پڑھیے۔۔۔