سودی معاملات سےAC بیٹے کا کنارہ کشی اختیار کرنا

سوال:

ایک شخص کے پاس کچھ اپنا ذاتی سرمایہ موجود تھا اور اس نے کچھ رقم بینک سے بطور قرض لے کر چند مکانات خرید کر کرایے پر دیے۔ اب اس شخص کا ایک بیٹا کہتا ہے کہ آپ سود پر کاروبار کرتے ہیں، اس لیے میں آپ کے ساتھ شریک نہیں ہوں۔ جبکہ مذکورہ شخص کے باقی بیٹے، باپ کے ساتھ شریک ہیں۔اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ:

مزید پڑھیے۔۔۔

پولی تھلن انڈسٹری کا کاروبار شریعت کے مطابق کیسے کریں؟

سوال:

ہم لوگ سری لنکامیں پولی تھلن(پلاسٹک، جس سے چیزیں بنتی ہیں)(Polyethylene)انڈسٹری کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ کاروبار میں نیٹ پروفٹ10فیصدسے کم ہوتا ہے۔ ہم پولی تھلن ڈیوٹی فری کی بنیاد پر منگواتے ہیں اور پھر اس سے پولی تھین بیگ اور رول فورمز وغیرہ بناتے ہیں اور قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔ ہماری ماہانہ پیداوری گنجائش100میٹرک ٹن تک ہے، لیکن بہت زیادہ کاروباری مقابلہ بازی کی وجہ سے ہم یہ ہدف حاصل نہیں کرسکتے۔ تاہم اوسطاًتقریباً50سے70فیصد تک بنا پاتے ہیں۔ سری لنکا کے قانون کے مطابق ہمیں کل پیداوارکا 20فیصد مال،ملکی مارکیٹ میں مطلوبہ ٹیکس ادا کرنے کے بعد فروخت کرنے کی اجازت ہے۔ اس لیے جب غیر ملکی آرڈر ہمیں نہیں ملتے توہم اپنے رواں

مزید پڑھیے۔۔۔

بہنوں کے حصہ میراث پر صلح کرنا

سوال:

میری والدہ کے بھائیوں نے کچھ عرصے قبل ایک ایفی ڈیوٹ میں معاہدہ لکھا کہ ’’ہم بہنیں 40,000 روپے کے عوض میں اپنے حصہ میراث سے بخوشی دستبردار ہوتی ہیں۔‘‘ اور اس پر میری خالاؤں اور والدہ نے بخوشی دستخط کر لیے تھے۔ لیکن اس وقت تک والدہ کے بھائیوں نے میراث کی تفصیل نہیں بتائی تھی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ کل جائیداد 1800000(اٹھارہ لاکھ) روپے ہے۔ اس حساب سے میری والدہ کا شریعت کی رو سے کتنا حصہ بنتا ہے؟ جبکہ میرے نانا کے انتقال کے وقت نانی حیات تھیں اور میری والدہ سمیت 4بہنیں اور3بھائی ہیں۔ خاص کر بتائیں کیا مذکورہ بالا دستبرداری کے معاہدے پر دستخط کے بعد بھی وہ میراث کا مطالبہ کر سکتیں ہیں، جبکہ ان کو اپنے حق کا علم ہی نہ تھا۔ رہنمائی فرمائیں۔(المستفتی: امتیاز، ماڑی پور،کراچی)

مزید پڑھیے۔۔۔

ہیلتھ انشورنس کاحکم

سوال:

ایک کمپنی نے اپنے تمام ملازمین کو سعودی ہیلتھ انشورنس کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی بدولت ہر ملازم کو ایک کارڈ ملے گا اور ملازم مخصوص ہسپتال سے 40ہزار تک کا علاج کرواسکے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس انشورنس میں نہ ملازم براہِ راست ملوث ہے نہ اس کی تنخواہ سے ماہانہ یا سالانہ کٹوتی ہوتی ہے۔ کیا ملازم اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتا ہے یا نہیں؟ (سائل: محمد رضوان رضوی، راولپنڈی)

مزید پڑھیے۔۔۔

انڈر انوائس بل کا استعمال

سوال:

ہم چمڑا تیار کرنے والی مشینوں کی امپورٹ میں بطور کمیشن ایجنٹ کام کرتے ہیں۔ بیرون ملک قابل فروخت نئی یا استعمال شدہ مشین کی تصاویر قیمت اور مشین کی کارکردگی سے ہم پاکستانی خریدار کو آگاہ کرتے ہیں اور خریدار کی خواہش کے مطابق فروخت کنندہ سے اس کا سودا طے کراتے ہیں۔ فریقین کا سودا طے ہو جانے پر خریدار فروخت کنندہ کو اس کی شرائط کے مطابق رقم کی ادائیگی کرتا ہے اور اپنے نام پر مشین امپورٹ کر لیتا ہے۔ فروخت کنندہ سے ہم کمیشن لیتے ہیں۔

مزید پڑھیے۔۔۔

ادھار فروخت کی گئی چیز پر تاخیر کی وجہ سے اضافہ لینا

سوال: 

میری راشن کی دکان ہے۔ لوگ ہم سے راشن لے جاتے ہیں اور پیسے واپس کرنے میں بہت دیر لگاتے ہیں۔ اب اگر ہم پیسے ہر مہینے کے اعتبار سے لیں تو یہ سود ہے۔ براہ مہربانی کوئی ایسی صورت بتائیں کہ ہم اپنے مال کو جتنی دیر تک مشغول رکھتے ہیںاس پر کوئی فائد ہ لیں۔ جبکہ مقررہ تاریخوں سے کئی مہینے بلکہ سال تک گزر جاتے ہیں۔ تب جاکر لوگ پیسے واپس لاتے ہیں۔ اگر قرض نہ دیں تو لوگ بڑی مقدار میں راشن نہیں لیتے۔ مہربانی فرماکر رہنمائی کریں۔ (عبدالرشید، ماڑی پور، کراچی) 

مزید پڑھیے۔۔۔