ملازمین کی کارکردگی کیسے بڑھائیں
- تفصیلات
- عمرسعید اورکزئی شریک: فقہ المعاملات وایم بی اے:KIMS،جامعۃ الرشید، کراچی
- مشاہدات: 6494

کہا جاتا ہے: ’’Human assets can not be reflected‘‘ یعنی انسانی وسائل کو کاپی نہیں کیا جا سکتا۔ بلا شبہ اکیسویں صدی ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے اور اس صدی کے ابتدائی سالوں میں ٹیکنالوجی نے جتنی ترقی کی ہے شاید پچھلی ایک دو صدیوں میں اتنی ترقی دیکھنے کو نہ ملی ہو۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس دوران ٹیکنالوجی نے وہ سب کام ممکن بنا دیے جس کے بارے میں پہلے ناممکن ہونے کا تصور قائم تھا، اب ایسی مشینیں ایجاد ہوچکی ہیں جو مہینوں کا کام گھنٹوں میں نمٹا دیتی ہیں۔