سرمایہ کاری کے طریقے :
- تفصیلات
- مولانا شیخ نعمان
- مشاہدات: 8142

ریٹائرمنٹ کے بعد بڑی رقم ملی، لاٹری کھل گئی یا وراثت میں بڑی اماؤنٹ مل گئی۔ اب اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے کیا کریں؟ خیر خواہ لوگوں سے مشورہ کیا۔ اب مختلف مشورے دوست احباب کی طرف سے ہیں۔ ایک مشورہ ہے کہ یہ رقم میرے کاروبار میں لگا دو، دس ہزار مہینہ دیتا رہوں گا۔ نیز اصل رقم جب مانگو گے دے دوں گا۔ ایک مشورہ آتا ہے کہ ’’مرکز قومی بچت‘‘ میں رکھوا دو، اچھا نفع ملتا ہے۔ میں نے بھی رکھوائی ہوئی ہے۔ کسی سے کاروباری جھنجٹ کے بغیر اتنا نفع ملے گا کہ گھر آرام سے چلے گا۔ جن کا کام کاج اچھا چل رہا ہو تو مشورہ آتا ہے کہ ان پیسوں سے پلاٹ خرید کر ڈال دو، بڑی زبردست انوسٹمنٹ ہے۔ بچوں کے کام بھی آ جائے گا۔