ملازمین کو پرجوش کیسے رکھا جائے؟
- تفصیلات
- مولانا شیخ نعمان
- مشاہدات: 3670

عام مشاہدہ ہے کہ اپنے کام میںپر جوش انسان ، ایک عام انسان کے مقابلے میںکام کو کئی گنا زیادہ بہتر انجام دے رہا ہوتا ہے۔ وہ کام کو کم وقت میں، بہتر انداز میں لگن اور جستجو کے ساتھ انجام دے رہا ہوتا ہے۔ جس کا نتیجہ اس انسان کی کامیابی(Pesonal Success) اور بالآخر ادارے کی کامیابی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ اسی لیے یہ بات بالکل واضح ہے کہ ایک پرجوش آدمی، سست، جوش و جذبہ سے عاری پوری جماعت پر بھاری ہوتا ہے۔ جدید کاروباری دنیا میں منیجر کی اہم ذمہ داری ماتحتوں کو پرجوش رکھنا بھی ہے، کیونکہ وہ پرجوش ملازمین سے ہی متوقع کام آسانی سے اور بہتر انداز میں کروا سکتا ہے۔