ملازمین کی صلاحیتوں کا فرق
- تفصیلات
- مولانا شیخ نعمان
- مشاہدات: 4387

اس کائنات میں اللہ سبحانہ وتعالی نے ہرچیز مختلف بنائی ہے اور یہی اس کائنات کی خوبصورتی ہے۔ہر انسان مختلف حوالوں سے دوسرے انسان سے مختلف ہے،اپنے مزاج، خیالات(Ideas) فطرت (Nature)میں مختلف ہے۔مزید جب ان کا تعلق مختلف ثقافتوں (Cultures) مختلف عمروں (Age Groups)مختلف جغرافیائی حدودوں (Demographics)،مختلف نسلوں (Races) سے ہو تو پھر ان کی صلاحیتوں (Abilities) میں بھی فرق ہونا فطری بات ہے۔