پروڈکشن مینجمنٹ کم خرچ، بالا نشین
- تفصیلات
- مولانا شیخ نعمان
- مشاہدات: 3802

کسی بھی پیداواری عمل کو اس طور پر انجام دینا کہ اس کے نتیجے میںہماری لاگتیں گھٹ جائیں اور ہم کم قیمت میں پیداوار اور خدمات اپنے کسٹمر تک پہنچا سکیں، اسے جدید مینجمنٹ میں پروڈکشن مینجمنٹ یا آپریشن مینجمنٹ کہتے ہیں۔ ’’پروڈکشن مینجمنٹ‘‘ ہمیں ان سوالوں کا جواب دیتی ہے: ہم کس طرح اپنے بزنس میں پروڈکشن مینجمنٹ کے اصولوں کو استعمال کر کے اپنی لاگتوں پر قابو پا سکتے ہیں؟ اپنی پروڈکٹ کو بناتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھیں؟ پیداواری عمل کے لیے کن چیزوں کو دیکھیں؟